پاکستانی گرین کارڈ ہولڈر زاہد چودھری کو حراست میں لے لیا گیا

0
148

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت گرین کارڈ ہولڈرزاہد چودھری کو آئس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا ہے ، زاہد چودھری 2003میں پاکستان سے امریکہ آئے تھے اور ایک امریکن مسلم خاتون سے شادی کی جس کے بعد انھوں نے بطور دماغی ڈاکٹر امریکی فوج کو جوائن کیا، 2005کے دوران ٹریننگ میں وہ زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں فوج سے فارغ کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ وہیل چیئر پر زندگی گزار رہے تھے ، ان کی اہلیہ ڈیموکریٹک سیاستدان تھیں، زاہد چودھری 25 سال بعد جب اپنا امریکی پاسپورٹ بنوانے کے لیے امیگریشن سینٹر گئے تو آئس نے انہیں گرفتار کر لیا، اور ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ 1996میں انھوں نے امریکہ آنے سے قبل آسٹریلیا میں اپنے دوست کے نام پر بینک اکائونٹ بنوانے کی کوشش کی تو وہ پکڑے گئے تھے جس پر ان کو گرفتار کیا گیا اور اب ملک بدر کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here