ریاض(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کے دورہ پر سعودی عرب نے تاریخی سرماریہ کاری کا اعلان کر دیا،اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب امریکہ میں 600 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ یہ اعلان دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور تزویراتی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدے توانائی، دفاع، ٹیکنالوجی، بنیادی ڈھانچے اور اہم معدنی وسائل جیسے شعبوں میں دیرپا تعاون کی بنیاد فراہم کریں گے۔چند نمایاں منصوبے درج ذیل ہیں:
ڈیٹاولٹ نامی سعودی کمپنی امریکہ میں 20 ارب ڈالر سے مصنوعی ذہانت اور توانائی کے منصوبے لگائے گی۔گوگل، اوریکل، سیلزفورس، اے ایم ڈی اور اوبر دونوں ممالک میں 80 ارب ڈالر کی ٹیکنالوجی سرمایہ کاری کریں گے۔بوئنگ، سعودی ایئر لائن کے لیے 4.8 ارب ڈالر کے مسافر طیارے فراہم کرے گی۔جی ای ورنووا کے توانائی حل کی مالیت 14.2 ارب ڈالر ہوگی۔شامخ IV سلوشنز صحت کے شعبے میں 5.8 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس میں مشی گن میں ایک نیا پلانٹ شامل ہے۔اس اعلان کے ساتھ دونوں ممالک نے سائنس، خلائی تحقیق، توانائی، معدنیات، اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے متعدد معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ٹرمپ نے اس معاہدے کو ”امریکہ کو دوبارہ عظیم بنانے” کی مہم کا اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ امریکی کارکنوں کے لیے روزگار اور ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔یہ معاہدہ سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اب تک کا سب سے بڑا تجارتی و دفاعی پیکیج ہے، جو خطے میں دیرپا شراکت داری اور استحکام کی علامت ہے۔











