واشنگٹن (پاکستان نیوز)سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کو تارکین وطن کو فوری ملک بدری سے روک دیا ہے، عدالت اعظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قیدیوں کے حقوق مقدم ہیں اور ملک بدری سے قبل باقاعدہ نوٹس لینا ضروری ہے، عدالت نے ملک بدری کے خطرے سے دوچار وینز ویلا کے تارکین کے حق میں فیصلہ دیاجو ملک بدری کے خطرے سے دوچار تھے، عدالت اعظمیٰ نے کیس کو اپنی کورٹ میں واپس بھیجتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ اب اپیل کورٹ یہ طے کرے گی کہ آیا صدر کا یہ اقدام قانونی ہے یا نہیں۔ٹرمپ انتطامیہ نے 5لاکھ سے زائد تارکین کی قانونی حیثیت ختم کرتے ہوئے انہیں 24اپریل تک ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔









