شکاگو(پاکستان نیوز) شکاگو سے تعلق رکھنے والے سید مرتضیٰ قبلزادہ اور سید مہدی حسین نے جعلی لیبارٹریوں کے ذریعے اوور دی کائونٹر کورونا ٹیسٹ کٹس کے جھوٹے دعوے جمع کرائے، محکمہ انصاف کے کریمنل ڈویژن کے سربراہ کے مطابق ملزمان نے متعدد لیبارٹریوں کے لیے فرضی مالکان کے نام استعمال کیے اور کورونا ٹیسٹ کٹس کے لیے میڈی کیئر کو 200ملین ڈالر کی ادائیگی کے لیے جعلی درخواستیں جمع کروائیں، وفاقی حکام کے مطابق ملزمان نے فرضی مریضوں کے نام پر جعلی بل جمع کروائے جن میں ایسے افراد بھی شامل تھے جو کچھ عرصہ قبل وفات پا چکے تھے، میڈیکیئر نے 227 ملین ڈالر میں سے 136 ملین ڈالر کی ادائیگیاں کیں جبکہ ملزمان نے مریضوں کا ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے ایک مارکیٹنگ کمپنی کو بھی رقم دی، دونوں ملزمان پر ہیلتھ کیئر فراڈ کے چار الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں ہر الزام پر 10 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔کریمنل ڈویژن نے مارچ 2007 سے اب تک 5800ملزماں کے خلاف کارروائیں کیں جنھوں نے مجموعی طور پر وفاقی ہیلتھ کیئر پروگرامز اور انشورنس کمپنیوں کو 30ارب ڈالر سے زائد کے بل بھیجے تھے۔











