ویزہ فراڈ نیٹ ورک چلانے کے الزام میں2 پاکستانی نژاد گرفتار

0
133

ٹیکساس (پاکستان نیوز) امریکہ کے شہر ٹیکساس میں دو پاکستانی شہریوں کو ویزا فراڈ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عبدالہادی مرشد (39) اور محمد سلمان ناصر (35) پر جعلی نوکریوں کے اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو امریکی ویزا حاصل کرنے میں مدد کرنے کا الزام ہے۔ویزا فراڈ اور جعلی ملازمت دینے کے دھندے میں ایک قانونی فرم اور ایک کاروباری ادارہ بھی شامل ہے۔حکام کے مطابق عبدالہادی مرشد اور ناصر نے ‘ ڈی رابرٹ جونس پی ایل ایل سی ( D. Robert Jones PLLC ) کے نام سے ایک قانونی فرم اور ‘ریلائبل وینچرز انک’ ( Reliable Ventures Inc ) نامی کاروباری ادارے کے ذریعے فرضی نوکریوں کے اشتہارات شائع کیے۔ ان اشتہارات کا مقصد دھوکہ دہی سے غیر ملکی شہریوں کے لیے امریکی ویزا دلانا تھا جو امریکی امیگریشن سسٹم کی سنگین خلاف ورزی کی عکاسی کرتا ہے۔اگر مرشد اور ناصر مجرم پائے جاتے ہیں تو انہیں 20 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ عبدالہادی کی امریکی شہریت بھی منسوخ کی جا سکتی ہے۔ امریکی اٹارنی لیہ سمونٹن نے اس کیس کو ایک سنگین جرم قرار دیا جس میں امیگریشن سسٹم کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
امریکی حکام کا ردعمل:
ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اس فراڈ ریکیٹ کے خلاف کی گئی کارروائی کو اہم قرار دیا ہے۔ انہوں نے اسے امریکی امیگریشن سسٹم کی سلامتی اور سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک ضروری قدم قرار دیا۔ حکام نے اس کیس کو بین الاقوامی جرم کے طور پر درجہ بندی کیا ہے، جو امریکی امیگریشن سسٹم کی سنگین خلاف ورزی کی عکاسی کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here