واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں ایک سینٹ کا سکہ بند کرنے کی تصدیق کردی گئی جو کہ اگلے سال سے بند کردیے جائیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اگلے سال امریکا میں ایک سینٹ کے سکے کی پیداوار بند ہوجائے گی۔اس سے قبل رواں سال صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینی (ایک سینٹ کا سکہ) کو امریکی خزانے پر بوجھ اور اسے فضول قرار دیا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اقدام سکوں کو مکمل طور پر ختم کرنے کی طرف اشارہ ہے جنہیں عام طور پر پینی کہا جاتا ہے اور یہ دو صدی سے زیادہ عرصے سے استعمال میں ہیں۔












