ایشین چمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کامیابی پر اسٹار کھلاڑیوں کا خوشی کا اظہار

0
220

لاہور(پاکستان نیوز) ارشد ندیم کی کامیابی پر اسٹار کھلاڑیوں کا خوشی کا اظہار، پاکستانی اولمپین ارشد ندیم کی کامیابی پر کرکٹرز سمیت اسٹار کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر اظہر علی، شاداب خان، کامران اکمل، حسن علی، جنید خان اور اعصام الحق نے مبارک باد دی۔ کامران اکمل نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اور لکھا کہ ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ شاداب خان نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ارشدندیم آپ کمال ہو، آپ نے کیا تھرو کیا، زبردست چیمپئن، آپ کو مبارک ہو، یہ قوم کیلیے ایک اور قابل فخر لمحہ ہے۔ حسن علی نے لکھا کہ بڑی تھرو، گولڈ میڈل ارشد ندیم بھائی آپ نے کمال کردیا، ایک اور گولڈ میڈل پاکستان کے نام ہوگیا، بھائی آپ دلوں کے چیمپئن ہو، ہمیں ہمیشہ آپ پر فخر ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here