فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی فوج کے 250 ویں یوم تاسیس پر مدعو، بھارت کی چیخیں

0
118

نیویارک (پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل عاصم منیر کو امریکی فوج کے 250 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں مدعو کئے جانے پر دوستوں میں جستجو اور دشمنوں میں پریشانی اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔بالخصوص بھارتی میڈیا اور پاکستان مخالف لابی نہ صرف سرگرم ہے بلکہ پاکستانی فوج کے سربراہ کو مدعو کئے جانے پر صدر ٹرمپ پر بھی ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر 7 جون تا 14 جون تک جاری رہنے والی تقریبات کے آخری روز کی تقریبات میں شرکت کریں گے ان کی ملاقاتوں اور دیگر رابطوں اور مصروفیات کی تفصیلات کا کوئی شیڈول سامنے نہیںآیا۔ پاکستان پر بھارت کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات، پروپیگنڈہ اور چار روزہ پاک بھارت جنگ کے اثرات کے ہجوم میں امریکی فوج کی سنٹرل کمان کے سربراہ جنرل مائیک ایرک کوریلا نے پاکستانی فوج کے سربراہ کے امریکا پہنچنے سے قبل ہی امریکی کانگریس کے سامنے اپنے تفصیلی بیان اور سوال و جواب پر مبنی سماعت کے دوران انتہائی واضح الفاظ میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد اور امریکا سے تعاون کو شاندار اور انسداد دہشت گردی کیلئے مثبت اور مفیدکردار کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت دونوں سے تعلقات رکھے گا۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here