عاصم منیر سے ملاقات اعزاز کی بات ، ٹرمپ کاظہرانے میں اظہار خیال

0
108

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے، فیلڈ مارشل کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے وائٹ ہاؤس واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کی خصوصی دعوت پر ملاقات کی، صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ ملاقات میں آئی ایس آئی چیف بھی شریک ہوئے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان ملاقات دوگھنٹے تک جاری رہی۔ تاریخی ملاقات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات میرے لئے اعزاز کی بات ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ کیلئے مدعو کیا تھا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ کہ وہ جنگ کی طرف نہیں گئے، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں، پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت ہورہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے عہدیداروں سے ایران کے معاملے پر بھی بات کی۔ پاکستان اور بھارت دونوں سے تجارتی معاہدے پر بات ہورہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران پر حملوں سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا، نہیں چاہتے کہ جوہری ہتھیار ایران کے ہاتھ میں آئیں۔ اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کی نیوکلیئر جنگ رکوائی، پاکستان ایک اہم ایٹمی طاقت ہے، میں اس کو پسند کرتا ہوں، پاکستان کے لوگ بھی بہت اچھے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here