پاکستانی نژادپولیس آفیسر امجد خان کی ڈیکٹیو فرسٹ گریڈ کے عہدے پر ترقی

0
267

نیویارک (پاکستان نیوز ) نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اور پاکستانی امریکن کی اعلیٰ عہدے پر ترقی ہونے جا رہی پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے امجد خان کو ڈیٹیکٹو فرسٹ گریڈ کے عہدے پر ترقی دی جا ری ہے۔ امجد خان کو ان کی پروموشن کی سند جمعہ ،27جون کو پولیس ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہونیوالی تقریب میں پیش کی جائے گی، انہیں پروموشن سرٹفکیٹ پولیس کمشنر کی جانب سے پیش کیا جائیگا۔پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے امجد خان کو ان کی ترقی کی پیشگی مبارکباد دی گئی ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں سلامت رکھے اور مزید ترقیاں اور کامیابیاں عطائ فرمائیں۔امجد خان کے بھائی بھی نیویارک پولیس میں خدما ت انجام دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پاکستانی امریکن پولیس ایگزیکٹو اور آفیسرز کی تعداد سات سو سے تجاوز کر گئی ہے اور اس تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ نیویارک پولیس میں پاکستانی امریکن امجد خان ڈیٹیکٹو فرسٹ گریڈ کے عہدے پر ترقی پائیں گے ۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here