تارکین وطن 1 ہزار ڈالر سالانہ ادا کریں، امریکہ میں قانونی طور پر رہیں

0
116

واشنگٹن (پاکستان نیوز) تارکین وطن کو قانونی قیام کی مشروط اجازت دینے کیلئے ڈگنٹی ایکٹ 2025 بل تیار کر لیا گیا ہے ، بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ تارکین ایک ہزار ڈالر سالانہ ادا کرکے امریکہ میں قانونی طریقے سے رہ سکیں گے لیکن ان کو گرین کارڈ اور شہریت نہیں ملے گی، مہذب انداز میں کام کریں، ٹیکس دیں اور امریکی قوانین کی مکمل پاسداری کریں، پانچ سال تک شفاف بغیر کسی جرم کے شفاف ماضی رکھنے والے غیرقانونی تارکین وطن کو ایک ہزار ڈالر سالانہ کی ادائیگی سے قانونی طریقے سے رہائش اختیار کرنے کا آپشن دیا گیا ہے، یہ بل غیرقانونی تارکین کے لیے امیدوں کی بڑی کرن ثابت ہوا ہے ، اس سے قبل کانگریس وومن سالزار نے کہا تھا کہ یہ بل 2021سے پہلے امریکہ میں مقیم غیر دستاویزی تارکین وطن کو قانونی حیثیت فراہم کرے گا، انھوں نے کہا کہ سرحد محفوظ بنائیں ، غیرقانونی امیگریشن روکیں اور تارکین وطن کو رہنے اور کام کا موقع فراہم کریں، کانگریس وومن نے کہا کہ کوئی معافی نہیں ، کوئی ہینڈ آئوٹ نہیں، کوئی شہریت نہیں، صرف احتساب ، یہی ہماری معیشت اور مستقبل کے لیے استحکام کا راستہ ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here