نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستان ڈے پریڈ نیویارک کے سابق سیکرٹری جنرل طارق کھوکھر کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے، جوکہ مموڈین ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹر وں نے ان کی حالت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے اہلخانہ کو آخری ملاقات کی اجازت دے دی ہے، ڈاکٹروں کے مطابق طارق کھوکھر کے بچنے کے امکانات بہت کم ہیں ، پبلشر” پاکستا ن نیوز” مجیب لودھی نے مموڈین ہسپتال کے دورہ پر ڈاکٹروں سے ملاقات کی اور طارق کھوکھر کی خیریت دریافت کی تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کا بچ پانا مشکل ہے، واضح رہے کہ طارق کھوکھر چند روز قبل اپنے کسی عزیز سے ملنے کے بعد واپس آرہے تھے کہ اس دوران ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔ اس کار ایکسیڈنٹ میں وہ شدید زخمی ہو گئے تھے۔









