نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک سفولک کائونٹی کی بے شور مسجد سے ایک بے گھر شخص کو بچہ اغوا کرنے کی کوشش پر حراست میں لے لیا گیا ہے، سفولک کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، بدھ کو بے شور کی ایک مسجد کے اندر ایک بے گھر شخص پر تقریباً 4 سالہ لڑکے کو اغوا کرنے کا الزام ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ مسجد دارالقرآن میں شام 5 بجکر 45منٹ پیش آیا ۔ حکام کے مطابق، 39 سالہ نیلسن پریسٹر مبینہ طور پر بچے کو نماز کے ہال سے مسجد کے تہہ خانے تک لے گیا۔پولس نے کہا کہ بے گھر شخص پر دروازہ بند کرنے کا الزام ہے، حکام کے مطابق، ایک نمازی نے بچے کے دادا کو بتایا کہ اس نے ایک شخص کو بچے کو لے جاتے دیکھا ہے۔پولیس نے بتایا کہ کئی لوگوں نے بچے کو بچانے کے لیے دروازے سے تہہ خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔ حکام کے مطابق، بچے تک پہنچنے کے لیے کسی کو کھڑکی سے چڑھنا پڑا، جو زخمی نہیں ہوا۔ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس پر ایک بچے کے اغوا اور فلاح و بہبود کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا تھا۔













