شبانہ برطانیہ کی پہلی مسلم وزیر داخلہ منتخب

0
154

لندن(پاکستان نیوز) برطانوی پارلیمنٹ میں تبدیلی کے بعد پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ بنا دیا گیا ہے وہ برطانیہ کی پہلی مسلم خاتون وزیر داخلہ ہیں ۔ ان کی تقرری کے ساتھ ہی ان کے سابقہ سیاسی موقف، خاص طور پر فلسطین، کشمیر، اور امیگریشن جیسے حساس معاملات پر توجہ مرکوز ہو گئی ہے۔وزیر داخلہ شبانہ محمود نے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا:”دنیا کے سامنے اپنا وقار بحال کرنا ہی منظم جرائم کے خلاف کارروائی اور اپنی سرحدوں کے تحفظ کا راستہ ہے۔ ہم فائیو آئیز شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسمگلروں پر کاری ضرب لگانے کے لیے نئے اقدامات پر اتفاق کریں گے۔ کشمیر کو بھارت کا زیر قبضہ علاقہ قرار دینے پر انڈین میڈیا نے ان کو بھارت مخالف بھی قرار دیا،انسانی حقوق کی تنظیموں نے شبانہ محمود کے سامنے موجود چیلنجز کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فوری طور پر پناہ گزینوں کے ہوٹل ختم کرنے، کیسز کے فیصلے تیز کرنے اور محفوظ و قانونی راستوں سے آنے والے پناہ گزینوں کے لیے سہولتیں بڑھانے پر توجہ دینا ہوگی۔وہ یورپی کنونشن برائے انسانی حقوق (ECHR) میں اصلاحات کی بھی حامی ہیں اور چاہتی ہیں کہ غیر ملکی مجرموں کو سزا پاتے ہی فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔سیاسی مبصرین کے مطابق برطانیہ کی نئی ہوم سیکرٹری شبانہ محمود کو غزہ پر اپنے ماضی کے ووٹوں اور کشیدگی میں اضافے کے ساتھ فلسطین کی حامی سرگرمیوں سے تعلق کے حوالے سے جانچ پڑتال کا بھی سامنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here