پاکستان 10بدترین جمہوری ممالک میں شامل

0
84

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان میں جمہوریت کی صورت میں طاقتور اشرافیہ کا گٹھ جوڑ ہے، میڈیا مسلسل دبائو کا شکار، صحافیوں کو مقدمات کا سامنا ہے، پاکستان ڈیموکریسی انڈیکس کے 10بدترین ممالک میں شامل ہے۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کا جمہوریت کے عالمی دن کے حوالے سے وائٹ پیپر جاری کیا گیا ، جس میں پاکستان میں اداروں کی سیاست میں مداخلت رہی سہی جمہوریت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیاگیا ، وائٹ پیپر میں پاکستان میں نظام جمہوریت کا جائزہ تجاویز پیش کی گئیں۔وائٹ پیپرکے مطابق ایوان میں نمائشی بحث و مباحثہ عوامی مسائل کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے جبکہ خواتین سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنے کے لاتعداد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here