ایمیزون، گوگل، میٹا، ایپل پر امریکی ملازمین کو نظر انداز کرنے کا الزام

0
56

واشنگٹن (پاکستان نیوز)سینیٹرز نے ایمیزون، گوگل، میٹا، ایپل اور ٹی سی ایس سمیت امریکی کمنیوں کا الزام عائد کیا ہے کہ وہ غیرملکی ملازمین کو امریکی ملازمین پر ترجیح دے رہی ہیں اور ایچ ون بی ویزا کا غلط استعمال کررہی ہیں ، سینیٹرز، چک گراسلے اور ڈک ڈربن نے، ایمیزون، گوگل، میٹا، ایپل اور دیگر کارپوریٹ کمپنیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ Hـ1B ویزا پروگرام کے ذریعے ہزاروں نئے ملازمین کو جارحانہ انداز میں کام کرتے ہوئے امریکی کارکنوں کو ملازمت سے فارغ کر رہے ہیں۔سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی کے چیئرمین چک گراسلے (RـIowa) اور رینکنگ ممبر ڈک ڈربن (DـIll.) نے 25 ستمبر کو اعلان کیا کہ انہوں نے ملک کے کچھ طاقتور آجروں کے بارے میں ایک نئی انکوائری شروع کی ہے، جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ Hـ1B ویزا سسٹم کے ذریعے غیر ملکی مزدوروں پر اپنا انحصار بڑھاتے ہوئے امریکی کارکنوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here