کیا ٹرمپ کو امن کانوبیل انعام ملے گا؟

0
54

لاہور(پاکستان نیوز) اگلے ہفتے 5 نارویجن ارکان کی کمیٹی رواں سال کے نوبیل امن انعام کا اعلان کریگی۔ 1911 سے اب تک یہ انعام 105 بار 142 جیتنے والوں کو مل چکا۔ جیتنے والوں میں 111 مرد و خواتین اور 31 تنظیمیں شامل ہیں۔اس سال کمیٹی نے 338 امیدواروں میں سے فاتح چننا ہے۔کوئی نہیں جانتا کہ ان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ شامل ہیں یا نہیں، یہ معلومات خفیہ رکھی جاتی ہے۔ جون میں حکومت پاکستان نے صدر ٹرمپ کو پاک بھارت جنگ رکوانے پر نامزد کیا تھا۔دنیا بھر کے منتخب سیاست دان، یونیورسٹی پروفیسر، بعض عالمی تنظیموں کے ارکان اور نوبیل انعام جیتنے والے اس انعام کی خاطر امیدوار نامزد کرتے ہیں۔نامزدگی کی آخری تاریخ 31 جنوری تھی، مگر بعد ازاں نامزدکردہ امیدواروں کو بھی کمیٹی قبول کر سکتی ہے۔یہ معمہ ہے کہ کیا ٹرمپ کو نوبیل انعام مل سکے گا؟وہ خود کہہ چکے(ناروے کے ) لبرلزمجھے کبھی یہ میڈل نہیں دیں گے۔مگر اعزاز نہ ملنے پر ناروے صدر ٹرمپ کی ناراضی کا نشانہ بن سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here