نیویارک (پاکستان نیوز) سیکیورٹی فورسز نے بھارت سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ پندر سنگھ جوکہ عالمی سمگلر بتایا جاتا ہے کو طویل آپریشن کے بعد نیواڈا سے گرفتار کر لیا ہے ، طویل تفتیش کے دوران مجرم نے امریکہ سمیت آسٹریلیا ، چین ، ترکیہ، کینیڈا میں منشیات سمگلنگ کرنے کے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ اس کے کئی بڑے عالمی گینگسٹرز کے ساتھ رابطوں کا بھی انکشاف ہوا ہے ، تفتیشی ٹیم کے مطابق مجرم دنیا کی سب سے خطرناک ڈرگ فینٹائل بنانے بھی ملوث تھا جس کے لیے وہ عالمی سطح پر گینگسٹرز کے ساتھ رابطے میں تھا، ملزم جعلی شپ منٹس بھی ملوث تھا جس کے لیے جعلی کمپنیوں کا سہارا لے رہا تھا۔اگر عدالت نے مجرم کو قصور وار پایا تو وہ دہائیوں جیل میں گزارنا پڑ سکتی ہیں۔












