اوورسیز پاکستانی اور شوکت خانم ہسپتال !!!

0
12
کوثر جاوید
کوثر جاوید

پوری دنیا میں پاکستانی ایک سے ڈیڑھ کروڑ تک آباد ہیں، ان میں وہ لوگ شامل نہیں جو اوورسیز میں پیدا ہوئے خاص طور پر امریکہ میں پاکستانی اور ان کی آئندہ نسلیں بہت زیادہ ترقی کے مراحل طے کرکے امریکہ کے ہر شعبے میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں،اعلیٰ تعلیمی سٹیندرڈ اور تعلیمی سہولیات کی وجہ سے جدید دور کے تقاضوں کے مطابق جدوجہد میں مصروف ہیں امریکہ کا سیاسی نظام معاشی نظام دنیا کا کامیاب سسٹم ہے، امریکہ کا کسی بھی شعبے پاکستان سے موازنہ کرنا، نامناسب ہے ، پاکستان میں سیاسی ابتری، بددیانتی ،لاقانونیت، جھوٹ، فراڈ، بے روزگاری اور انسانی حقوق کی پامالی موجودہ نظام کا حصہ ہے اس کی 78 سالہ تاریخ میں مثال نہیں ملتی ،مین سٹریم میڈیا کسی بھی ملک اب حیثیت کھو چکا ہے، سوشل میڈیا کا دور ہے ،ہر سمارٹ فون رکھنے والا شخص چلتا پھرتا جرنلسٹ ہے ،امریکہ میں پاکستانیوں نے جب مایوس اور بدحال کے دور میں عمران خان جیسے رہنما کو وزیراعظم دیکھا تو بڑے چھوٹے خواتین بزرگ عمران خان کی مداح ہوگئیں کہ پاکستان کے پاس بھی ایک رہنما ہے جو کسی بھی بین الاقوامی ترقی یافتہ رہنما سے کم نہیں ہے جس کی خدمات اتنی ہیں بیان سے باہر ہے ، کھیل کے میدانوں میں پاکستان کا نام روشن کیا تعلیم کے میدان میں پاکستان میں جدید دور کے مطابق سکول قائم کئے سب سے بڑھ کر دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے کینسر ہسپتال قائم کئے جس سے لاکھوں پاکستانی مسفید ہو رہے ہیں جس میں اورسیز پاکستانیوں نے سیاسی طور پر بھی عمران خان کو ایک عظیم رہنما دیکھا تو پوری کی پوری اوورسیز کمیونٹی عمران خان کی فین ہوگئیں لیکن جب اچانک تین سال قبل خاں کی چلتی ہوئی حکومت کو زبردستی گرایا گیا اور وہی حکومت قائم کردی چھوٹے کیسوں میں اس عظیم رہنما کو ناحق جیل میں ڈال دیا اس کی اہلیہ کو چھوٹے کیسز میں قید کردیا ہزاروں کارکنوں کو جیلوں میں ڈال دیا بزرگوں کا کہنا ہے کہ مساجد تعمیر کرنے سے بہتر ہے کہ کسی انسان کی تکلیف دور کردیں موجودہ پاکستانی یزیدی حکومت نے ہر طریقے سے ظلم بربریت اور چھوٹے کیسز عمران خان کی مقبولیت کم نہ کرسکے اورسیز پاکستانی اس منظر کو دیکھ رہے ہیں پاکستان میں اور پاکستان سے باہر کروڑوں پاکستانی عمران خان کے سپورٹر ہیں جس طرح پاکستان میں عمران خان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہزاروں مصیبتوں اور تنظیموں کے باوجود عمران خان کے ساتھ اور آزادی جدوجہد میں مصروف ہیں اس طرح اورسیز میں پی ٹی آئی کے جانثار ساتھی کوششوں میں مصروف ہیں۔ سیاسی ونگ کے ساتھ ساتھ عمران خاں کے یونیورسٹی پراجیکٹ اور شوکت خانم کینسر ہسپتال کے لئے کام کرنے والے ساتھی اور وفادار کارکن موجود ہیں امریکہ میں شوکت خانم کینسر ہسپتال ٹرسٹ کئی ریاستوں میں موجود ہے ہر سال فنڈریزنگ کی تقریبات کی جاتیں ہر سال لوگ پہلے سے زیادہ جوش جذبے سے فنڈز دیتے ہیں گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں شوکت خانم ہسپتال کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا فیرویو Fairveiw Marriot Hotel میں ہونے والی اس تقریب میں پانچ سو سے زیادہ مہمان تھے۔
٭٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here