بے مثال خواتین کانفرنس ۔۔۔۔ جماعت اسلامی اور الخدمت کا تعارف عوام کے جتنے وسیع حلقے میں ہے شاید حلقہ خواتین کا اس کے شایان شان تعارف ہم نہیں پہنچا سکے۔۔۔ خواتین کانفرنس نے اتنا بہترین تعارف کرایا جو کسی کتابچے،فلائیر یا وڈیو سے ممکن نہیں تھا۔۔۔ کھلی آنکھوں سے آپ نے اسٹیج پر دیکھا ۔۔۔۔ اعلی تعلیم یافتہ، پراعتماد خواتین جنکی اکثریت پی ایچ ڈی سکالرز ہیں۔۔ جو کانفرنس میں نظامت کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں وہ نائب قیمات تھیں ۔۔۔ قیمہ (پریذیڈنٹ)حلقہ خواتین محترمہ ڈاکٹر حمیرہ طارق جو علوم حدیث میں پی ایچ ڈی اور معروف ماہر تعلیم ہیں انکی ٹیم اپنی فیلڈ کی مانی ہوئی شخصیات علم و تحقیق کے علاوہ سیاسی میدان میں نمایاں ۔عائشہ سید و سمیحہ راحیل قاضی قومی اسمبلی میں شان دار کارکردگی دکھا چکی ہیں،ناظمہ اجتماع ثمینہ سعید بلوچستان اسمبلی کی توانا آواز رہی ہیں،ڈاکٹر زبیدہ جبین معروف اقبال شناس ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی دختر جنھوں نے ابن فرید پر تحقیق کرکے تحقیق کو نئی جہتوں سے آشنا کیا۔۔عطیہ نثار بے مثال اسپیکر، مزکی مربی جن کے تلامذہ ملک کے طول وعرض میں موجود ہیں۔ عفت سجاد ایک ملکی سطح تعلیمی نیٹ ورک کامیابی سے چلا رہی ہیں۔۔۔ محترمہ سمیحہ راحیل قاضی کا دقیق پی ایچ ڈی مقالہ جو استحکام خاندان پر ہے ابھی انڈیا کے طباعتی ادارے نے اس کی اشاعت کے حقوق حاصل کیے ہیں ۔۔ آپ نے ان کی گفتگو سنی،ان کا ویژن دیکھا۔۔ فارم سینتالیس کی خواتین پارلیمنٹیرینز جو آپ کو ایوانوں میں نظر آتی ہیں یہ اعتماد میں ان سے کہیں آگے ہیں الحمدللہ ۔۔۔ ان کو کوئی تقریریں لکھ کر نہیں دیتا، کوئی سیاسی برین واشنگ نہیں کرتا۔ کسی عہدے کا لالچ دے کر ان کو آگے نہیں بڑھایا جاتا۔۔۔ یہ حالات حاضرہ سے جڑی عورتیں جو منظم تحریک چلاتی ہیں۔۔ صرف سیاسی ایجنڈے نہیں،ان میں سب بہترین مدرسات ہیں جان دار داعیانہ کردار رکھتی ہیں۔۔ ان سب کے اپنے قرآنی سرکل ہیں۔۔زندگیاں مشن کے نام کر چکی ہیں۔۔ عہدہ یا منصب سے بے نیاز۔۔۔ آج جو اسٹیج پر تھیں کل نیچے دریوں پر بیٹھی ہوں گی۔۔۔ کل جو دریوں پر تھیں بنا کسی خواہش یا انتخابی معرکہ سر کیے آج اس سٹیج پر ہیں۔۔(جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے لیکن یہاں انتخابی معرکے نہیں ہوتے خفیہ بیلیٹنگ ہوتی ہے اور عہدے، مناصب نہیں ذمہ داریاں ہوتی ہیں)۔۔ کوئی وراثتی منتقلی نہیں۔۔۔ کسی کی ماں بہن یا بیٹی ہونے کی وجہ سے کسی کو کوئی ذمہ داری تفویض نہیں کی جاتی۔ ہر ایک اپنی صلاحیتوں سے آگے بڑھتا ہے۔ یہاں کسی کو منصب یا عہدہ چھننے کا کوئی خوف نہیں۔۔ جو سامنے خواتین کا بڑا ہجوم تھا یہ وہ نہیں تھیں جو بسوں میں بھر کر لائی گئی تھیں بلکہ وہ تھیں جو میدان جہاد کی پکار ہیں۔جن کے اپنے قران سرکل ہیں۔۔ جو سیاسی وابستگی کا دم بھرنے کے لیے خاندان کو دا پر نہیں لگاتیں الحمدللہ بہترین خاندانی نظام رکھتی ہیں۔۔ اپنے داعیانہ کردار کے باعث مرجع خلائق ہیں۔۔ آپ ان سے ملیں، ان کو جانا،ان کے قائدانہ اوصاف دیکھے۔ پاکستان بھر میں کون سی جماعت ہے جہاں اتنی اعلی تعلیم و تربیت یافتہ اور منظم خواتین موجود ہوں۔۔ خواتین کے جم غفیر کو انہوں نے کس طرح منظم کیے رکھا تین روز۔۔۔ اے سے زیڈ تک انتظام خواتین نے سنبھالا الحمدللہ۔۔ اسٹیج پر پچیس ممالک کی جن خواتین مندوبین کو مدعو کیا ان میں سے کچھ کے خطابات رکھوائے،کچھ کو اعزازات سے نوازا۔۔۔یہ حلقہ خواتین کے اپنے روابط ہیں۔۔ یہ بین الاقوامی فورمز پر مدعو کی جاتی ہیں۔۔۔ بیرونی دنیا میں ہمہ گیر تعلقات رکھتی ہیں۔۔۔۔ امید ہے اس معلومات کے بعد آپ سب انکی قوت میں اضافہ کرینگی۔۔۔زندگی تو گزر ہی جانی ہے۔۔۔قابل رشک ہے وہ جیون جو عظیم مشن سے جوڑ دیا جائے۔۔( میرا بیٹا کانفرنس اسکرین پر دیکھ رہا تھا تبصرہ کرتے ہوئے بولا، اتنے بلند و بالا اسٹیج پر جب کہ انسانوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر سامنے ہو اچھے اچھے مقررین کے پیر کانپ جاتے ہیں مجھے حیرت ہے ان خواتین نے کسی اعتماد اور خوبی کے ساتھ پورا سیشن کنڈکٹ کرایا)۔۔الحمدللہ رب اللعالمین۔۔۔ربناولک الحمد والشکر۔
٭٭٭













