واشنگٹن (پاکستان نیوز) دنیا کے امیر ترین کاروباری شخص، ایلون مسک نے واٹس ایپ کی سکیورٹی پر ایک بار پھر سوال اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں اور یہاں تک کہ سگنل جیسی ایپس کی سکیورٹی بھی مشکوک ہو سکتی ہے،اپنی پوسٹ میں انہوں نے صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ ایلون مسک کی یہ پوسٹ بلوم برگ کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آئی، جس میں امریکا میں میٹا کے خلاف دائر ایک نئے مقدمے کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، اس مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں۔







