منیپولس(پاکستان نیوز )منی سوٹا شہر منیپولس کی پولیس نے بتایا ہے کہ کانگریس وویمن الہان عمر پر سرنج کے ذریعے ان پر مائع پھینکے والے شخص کوگرفتارکرلیا ہے پولیس نے بتایا کہ الہان عمر محفوظ ہیں اور اپنا خطاب جاری رکھا، جبکہ حملہ آور کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا اور جائے وقوعہ پر فارنزک تحقیقات کی جا رہی ہیں، جیکولین گوسلنگ، جو اس موقع پر موجود تھیں انہوں نے کہا کہ مجھے لگا کہ یہ ان کا کوئی معاون نوٹ دینے کے لیے آگے بڑھا ہے لیکن اچانک تیز بو نے کمرے کے اگلے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، الہان عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میں ٹھیک ہوں میں ایک سروائیور ہوں اس طرح کے چھوٹے مشتعل افراد مجھے اپنے کام سے روک نہیں سکتے میں ایسے شریر عناصر کو جیتنے نہیں دیتی واقعے کے بعد الہان عمر نے اجلاس میں موجود شرکا سے کہا کہ ہم جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم منی سوٹا والے مضبوط لوگ ہیں اس اجلاس میں شریک الفریڈ فلاورز جونیئر نے بتایا کہ وہ الہان عمر کی ہمت اور طاقت کی قدر کرتے ہیں کہ انہوں نے عوام کے لیے ٹاون ہال کی کارروائی مکمل کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم حملہ آور کو کمرے سے باہر لے جاتے ہوئے ”راستہ دو” کے نعرے لگا رہی تھی. پولیس نے بتایا کہ باہر نکالتے وقت اس شخص نے کہا کہ الہان عمر ہمیں ایک دوسرے کے خلاف کر رہی ہیں تاہم یہ واضح نہیں تھا کہ ان کا اشارہ کس کی طرف تھا، رپورٹ کے مطابق مائع میں کھٹی بو تھی جو کسی کیمیائی مادے سے مشابہت رکھتی تھی منیپولس کے میئر جیکب فری نے سوشل میڈیا پر کہا کہ تشدد اور دھمکیاں منیاپولس میں برداشت نہیں کی جائیں گی ہم اختلاف کر سکتے ہیں لیکن لوگوں کو خطرے میں ڈالے بغیر اس طرح کے رویے کو ہمارے شہر میں برداشت نہیں کیا جائے گا یاد رہے کہ 2019 میں الہان عمر پہلی صومالی نڑاد امریکی، پہلی افریقی نژاد امریکی اور پہلی دو مسلم خواتین میں سے ایک تھیں جو امریکی کانگریس میں منتخب ہوئیں یہ تقریب عمر کے باقاعدہ ٹائون ہالز میں سے ایک تھی جس میں تقریباً 100 افراد شریک تھے۔وہ وفاقی امیگریشن اہلکاروں کی موجودگی اور رواں ماہ امریکی شہریوں کی ہلاکتوں کے بعد سوالات کرنے آئے تھے جنوری میں ایک امیگریشن افسر نے امریکی شہری رینی گ ±ڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا گذشتہ ہفتے امریکی شہری الیکس پریٹی کو بارڈر ایجنٹس نے روکنے کے بعد قتل کر دیا جس سے مقامی احتجاج اور عوامی غم و غصہ دوبارہ بھڑک اٹھا. ٹائون ہال میں عمر نے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی سیکرٹری کرسٹی نوم کو استعفیٰ دینا چاہیے یا مواخذے کا سامنا کرنا چاہیے ان پر انہی تبصروں کے بعد حملہ ہوا حکام نے کانگریس رکن سے ٹائون ہال کی کارروائی ختم کرنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ وہ اپنا کام جاری رکھیں گی۔










