نورِ مصطفی!!!

0
4

نورِ مصطفی!!!

بلاشبہ یہ سب حضور اکرم ۖ کی نورانیت کی جلوہ سامانیاں ہیں کہ خداوندِ قدوس کی ہر مخلوق آپ کو نہ صرف یہ کہ جانتی پہچانتی ہے بلکہ آپ کی اطاعت گزاری بھی کرتی ہے۔ احادیث معتبرہ ومستندہ میں اس قسم کے ہزاروں واقعات گوہرِ گرانمایہ کی طرح درخشاں ہیں۔ یہ سرکار ابد قرار ۖ کی فقید المثال نورانیت ہے کہ آپ آگے، پیچھے، اوپر، نیچے اور اندھیرے اجالے میں یکساں دیکھتے تھے صرف یہی نہیں بلکہ دل کی کیفیات بھی آپ سے مخفی نہیں جیسا کہ بخاری شریف ج:١، ص:١٠٢ میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت کردہ حدیث یوں ہے کہ
ان رسول اللہۖ قال ھل ترون قبلتی ھٰھنا فواللہ ما یخفیٰ عَلَیَّ خشوعکم ورکوعکم انی لارآکم من وَّراء ظھری۔ یعنی رسول کائناتۖ نے فرمایا کہ تم یہ سمجھتے ہو کہ میرا قبلہ یہ ہے بخدا مجھ پر نہ تمہارا خشوع پوشیدہ ہے اور نہ رکوع۔ میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے بھی دیکھتا ہوں۔ ظاہر ہے خشوع دل کی کیفیت کا نام ہے اس سے بھلا کون واقف ہوسکتا ہے یہ سرکاردو عالم ۖ کی نورانیت کا خاصہ ہے کہ آپ جہاں ظاہر کو ملاحظہ فرماتے ہیں وہیں باطن بھی آپ کی نگاہوں سے مخفی نہیں رہتایوں تو سرکار ابدقرار ۖ کے نور ہونے میں بہت ساری حکمتیں کار فرما ہیں لیکن ان میں سے ایک اور انتہائی ایمان افروز حکمت یہ ہے کہ خداوند قدوس نے اپنے حبیب لبیبۖ کو نور کہہ کر آپ کی بیک وقت تین اہم صفتیں بیان فرما دیں یعنی آپ نور ہیں، مِنور ہیں اور منَّور بھی ہیں کیوں کہ اگر لفظ نور کو قواعد نحویہ کے تناظر میں دیکھا جائے تو یہ بات مسلم ہے کہ نور مصدر ہے اور مصدر جہاں اپنے معنیٰ پر مستعمل ہوتا ہے وہیں اسمِ فاعل اور اسِم مفعول کے معنی پر بھی۔ معلوم ہوا کہ سرور کائنات ۖ صرف روشنی ہی نہیں بلکہ آپ سراپا روشن بھی ہیں اور پوری کائنات کو روشن کرنے والے بھی ہیں۔ نورانیت سے لبریز آپ کے حسن کا یہ عالم تھا کہ مشکوٰة شریف ص:٥٠٧ کے اندر مندرج ہے کہ حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ روایت النبی ۖ فی لیلة اِضحِیَان فجعلت انظراِلیٰ رسول اللہ ۖ واِلیٰ القمر وعلیہ حلة حمراء فاذاھوا حسن عندی من القمر۔ یعنی میں نے سرور کائنات ۖ کو چاندانی رات میں دیکھا تو کبھی میں سرکار کی سمت دیکھتا تھا اور کبھی چاند کی سمت حضور پر نورۖ اس وقت سرخ لباس زیب تن کئے ہوئے تھے تو بالآخر میں نے یہ فیصلہ کیا کہ بلاشبہ آقا چاند سے بڑھ کر حسین ہیں۔
٭٭٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here