نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میں شدید ترین برفانی طوفان نے نظام زندگی مفلوج کر دیا ،مجموعی طور پر 12کروڑ لوگ متاثر ہوئے ہیں ، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ، ریڈ کراس کے خون کے عطیات کیلئے ایک ہزار کیمپ ملتوی ہوگئے، دس ہزار سے زائدپروازیں منسوخ کر دی گئیں، دس لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہوگئے جبکہ کئی ریاستیں تاریکی میں ڈوب گئی ہیں، مختلف حادثات اور شدید ٹھنڈ سے 50سے زائد لوگو ں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ، نیویارک میں پانچ افراد کے سڑکوں پرجم جانے سے اموات ہوئیں، ٹیکساس میں 16 سالہ لڑکی سمیت تین افراد کی موت ہوئی، جنوبی ریاست کے محکمہ صحت نے بتایا کہ لوزیانا میں دو افراد ہائپوتھرمیا سے جان سے گئے۔دس لاکھ افراد بجلی سے محروم بتائے جا رہے ہیں ، امریکہ کے مشرق میں ایک تہائی حصے کے بیشتر علاقوں میں طوفان وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ایک اندازے کے مطابق 15 کروڑ 70 لاکھ امریکی شہریوں کو کینیڈا کی سرحد کے ساتھ صفر سے کم درجہ حرارت سے لے کر جنوب میں خلیج میکسیکو تک نقطہ انجماد سے نیچے گرنے والی سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑے پہننے کی تنبیہ کی گئی۔جمعے کو طوفان بننے کے بعد سے شدید ترین برف باری، جو ایک فٹ یا اس سے زیادہ تھی کو کولوراڈو، الینوائے، انڈیانا، مسوری، نیو جرسی، نیویارک اور پنسلوینیا کے کچھ حصوں میں ریکارڈ کی گئی، موسم کی شدت کے باعث11 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔جنوب بھر میں بجلی کا تعطل وسیع پیمانے پر رہا، جہاں برف کی ایک انچ تک موٹی تہہ جم گئی جس سے درختوں کی شاخیں اور بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں گر گئیں۔طوفان کو ‘تاریخی’ قرار دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کو ایک درجن ریاستوں کے لیے وفاقی ہنگامی آفات کے اعلانات کی منظوری دی جو زیادہ تر مڈ ساؤتھ میں ہیں۔ 17 ریاستوں اور ڈسٹرکٹ آف کولمبیا نے ہفتے کو موسمی ایمرجنسی کا اعلان کیا۔محکمہ توانائی نے ہفتے کو ایک ہنگامی حکم نامہ جاری کیا جس میں الیکٹرک ریلائبلٹی کونسل آف ٹیکساس کو ڈیٹا سینٹرز اور دیگر بڑی تنصیبات پر بیک اپ جنریشن کے وسائل استعمال کرنے کا اختیار دیا گیا، جس کا مقصد ریاست میں بلیک آؤٹ کو محدود کرنا ہے۔اتوار کو محکمہ توانائی نے گرڈ آپریٹر پی جے ایم انٹر کنکشن کو مڈ اٹلانٹک خطے میں ‘مخصوص وسائل’ استعمال کرنے کا اختیار دینے کے لیے ایک ہنگامی حکم نامہ جاری کیا، قطع نظر ریاستی قوانین یا ماحولیاتی اجازت ناموں کی وجہ سے عائد حدود کے۔ہوم لینڈ سکیورٹی کی سیکرٹری کرسٹی نوم نے فوکس نیوز سنڈے بریفنگ پروگرام میں کہا کہ ‘اس طوفان کے ساتھ صورت حال کافی منفرد ہے، صرف اس لیے کیوں کہ یہ کچھ عرصے تک سرد رہنے والا ہے جو برف جو گری ہے ان (بجلی کی) لائنوں کو متاثر رکھے گی، چاہے وہ فوری طور پر نہ بھی گریں۔










