امریکہ کی WHO سے علیحدگی غیر حقیقی قرار

0
10

جنیوا (پاکستان نیوز) عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسز نے امریکہ کی جانب سے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی کی دی گئی وجوہات کو غیر حقیقی قرار دیا ہے۔شنہوا کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسز نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ امریکا کی جانب سے عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری کے لیے پیش کی گئی وجوہات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں،اس فیصلے سے خود امریکا اور پوری دنیا کم محفوظ ہو جائے گی۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 20 جنوری 2025 کو اپنی دوسری مدت صدارت کے پہلے دن ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کے ذریعے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے سے امریکا کے باضابطہ انخلا کا آغاز کیا گیا، اقوام متحدہ کو دو دن بعد اس حوالے سے باضابطہ نوٹس موصول ہوا۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت نوٹس دیے جانے کے ایک سال بعد انخلا مثر ہو جاتا ہے۔ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسز نے عالمی ادارہ صحت کے بانی رکن کے طور پر امریکا کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ڈبلیو ایچ او سے امریکا کے انخلا کے لیے جو وجوہات بیان کی گئی ہیں وہ درست نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا کو کم محفوظ بناتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکا مستقبل میں دوبارہ عالمی ادار صحت میں فعال کردار ادا کرے گا۔دریں اثنا، عالمی ادار صحت نے اپنے ایک بیان میں امریکا کے انخلا پر افسوس کا اظہار کیا اور ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here