رحمان ڈکیت گروپ کو بے نظیر بھٹو کی وطن واپسی پر حفاظت کی ذمہ داری کس نے سونپی تھی؟ لیاری گینگ وار نے رنچھوڑ لائن اور جوبلی سے جن نوجوانوں کو اغوا کرکے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، انہیں گینگ وار کے سلاٹر ہائوس سے رہائی کیسے ملی ؟ انکی رہائی میں رحمان ملک کا کیا کردار تھا؟صدر زرداری نے رحمان ڈکیت کو کسی پولیس انکائونٹر میں مارنے سے آخری لمحہ کیوں منع کیا تھا؟ رحمان ملک نے اسٹیٹ گیسٹ ہائوس بلا کر چودھری اسلم کو کیا ہدایات دیں ؟سابق وزیر داخلہ رحمان ملک ، بے نظیر بھٹو کے قتل سے لیکر ، الطاف حسین کی سہولت کاری تک پاکستانی سیاست کے کئی رازوں سے واقف تھے ، مگر وہ ان رازوں کے ساتہ دنیا سے رخصت ہو گئے ، لیاری گینگ وار اور اسکے اصل سرپرستوں سے رحمان ملک بہ خوبی آگاہ تھے ؟؟ جب لیاری گینگ وار کے خلاف بڑے آپریشن کا فیصلہ ہوگیا تو اس وقت کے وزیر داخلہ رحمان ملک نے مرحوم پولیس افسر چودھری اسلم کو اسٹیٹ گیسٹ ہائوس طلب کیا ،وزیر داخلہ رحمان ملک نے مجھے بھی مغرب کے بعد ملاقات کے لئے بلوایا تھا، جیسے ہی میں اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کے ڈرائنگ روم میں پہنچا تو چودھری اسلم مجھے وہاں دیکھ کر کچہ تجسس میں آگئے ، رحمان ملک نے چودھری اسلم سے کہا ، رفعت نے یہاں بطور صحافی نہیں بلکہ میرے دوست کی حیثیت سے آئے ہیں ، اور پھر وہ چودھری اسلم کو لیکر اسٹیٹ گیسٹ ہائوس کے لان میں لیکر چلے گئے ، آدھے گھنٹے کی اس ملاقات میں رحمان ملک نے ، چودھری اسلم کو کیا ہدایات دیں مجھے نہیں معلوم ، جب رحمان ملک چودھری کو رخصت کرکے واپس ڈرائنگ روم میں آئے تو کچہ پریشان تھے ، میں نے پوچھا معاملہ کیا ہے ، رحمان ملک نے کہا فلحال آصف زرداری لیاری میں آپریشن سے منع کرتے ہیں، اور ساتہ ہی انکی جانب سے ہدایات ہیں کہ ،چودھری اسلم رحمان ڈکیت کو کسی انکانٹر میں ہلاک نہ کرے ، اسے گرفتار کرکے عدالت کے روبرو پیش کیا جائے ، رحمان ملک نے آہستہ سے کہا کہ شائید اسکی وجہ ، جاں نثاران بے نظیر گروپ کی طرف سے بے نظیر بھٹو کی حفاظت پر رحمان ڈکیت کے لڑکوں کا معمور ہونا ہو ،کیونکہ شاہراہ فیصل پر بے نظیر بھٹو کے جلوس پر خود کش حملے کے بعد ، رحمان ڈکیت اور اسکے لڑکے ہی بے نظیر بھٹو کو باحفاظت نکال کر بلاول ہائوس تک لے گئے تھے ؟ رحمان ملک نے بتایا کہ ادہر دوسری جانب الطاف حسین کا اصرار ہے کہ کاروائی کی جائے ، میں دونوں جانب سے پہنس گیا ہوں ، پہر ڈاکٹر ذولفقار مرزا بھی لیاری گینگ وار کی پشت پر ہے ، جس پر میں نے تجویز دی کہ آپ ایس ایس پی رائو انوار کو لیاری میں پوسٹ کر دیں کیونکہ رائو انوار زرداری صاحب کے بلو آئیٹ افسر تھے ، وہ بہتر انداز میں ڈیل کر لیں گے، اسی روز رات کو را انوار کا مجھے فون آیا کہنے لگے ”تم مجھے مروانا چاہتے ہو ”، تم نے وزیر داخلہ کو” مجھے لیاری میں تعینات کرنے کی تجویز دی ہے” میں بیوقوف نہیں ہوں لیاری گینگ وار سے سینگ پھنساں ، اور رحمان ملک میری پوسٹنگ بگ باس سے پوچھے بغیر نہیں کرسکتا ، سارے معاملات اپنی جگہ ، مگر لیاری گینگ وار کے خلاف آپریشن ناکام رہا تھا، چیل چوک پر کھڑے چودھری اسلم یہ کہہ کر میرے ساتہ تصویر بنوائی کہ ، آپریشن ختم کرنے کے احکامات آچکے ہیں ، اسلئے یہ تصویر یاد گار ہوگی ، مزید تفصیلات گفتار ڈیجیٹل پر بہت جلد ۔
٭٭٭














