فیفا فائنل میں ٹرمپ کا شدید نعرے بازی اور ہوٹنگ سے استقبال

0
3

نیو جرسی (پاکستان نیوز)نیو جرسی کے اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میچ میں اسپین کی جانب سے ارجنٹائن کو 1ـ0 سے شکست دینے کے بعد منعقدہ ٹرافی تقسیم کرنے کی تقریب کے دوران اس وقت غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں داخل ہوئے۔ جیسے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لے کر انہیں شائقین سے متعارف کرایا گیا تو اسٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور ہوٹنگ کے ذریعے اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ فیفا کے سربراہ جیانی انفینٹینو کے علاوہ دیگر عالمی رہنماؤں جن میں میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینبوم، کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی اور اسپین کے شاہ فلیپ شامل تھے، کے ہمراہ ٹرافی تقریب کے لیے میدان میں آئے تھے۔ جیسے ہی ڈونلڈ ٹرمپ ٹنل سے نکل کر کھیل کے میدان پر پہنچے تو تماشائیوں نے یکایک نعرے بازی شروع کر دی۔ فیفا کے سربراہ تماشائیوں کے سامنے ڈونلڈ ٹرمپ کو اسٹیج کی طرف لے کر بڑھتے رہے جبکہ صدر ٹرمپ نے ہاتھ ہلا کر شائقین کا شکریہ ادا کرنے کی کوشش کی لیکن ہوٹنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکی صدر کو کسی بڑی کھیل کی تقریب میں اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد کھیلوں کے مقابلوں میں شائقین کی جانب سے ہوٹنگ کا سامنا ہو چکا ہے۔ حال ہی میں نیویارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں این بی اے فائنلز کے دوران ان کے خلاف نعرے بازی کی گئی تھی جبکہ اپریل میں میامی میں یو ایف سی مقابلے کے موقع پر بھی شائقین نے ان کا اسی انداز میں ناپسندیدگی کے ساتھ استقبال کیا تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here