صحیح کام کرنے کیلئے ہمیشہ ہر وقت صحیح ہوتا ہے !!!

0
9

امریکی تاریخ میں، مارٹن لوتھر کنگ جونیئر (MLK)اس لیے کافی اہم ہیں کہ انہوں نے عدم تشدد پر مبنی احتجاج کے ذریعے انسانی بنیادی حقوق کی تحریک کی قیادت کی، جس کے نتیجے میں 1964 کا سول رائٹس ایکٹ اور 1965 کا ووٹنگ رائٹس ایکٹ جیسے تاریخی قوانین وجود میں آئے۔ انہوں نے اپنی مثر تقاریر، خصوصا مشہور تقریر آئی ہیو اے ڈریم کے ذریعے نسلی مساوات اور تمام امریکیوں کے لیے یکساں نظامِ انصاف کی وکالت کی اور یوں پرامن مزاحمت اور انسانی حقوق کیلئے جدوجہد کی ایک دیرپا وراثت چھوڑ گئے۔ فرحت عباس شاہ کے مطابق،
شکم کی آگ کے آنکھوں سے بہہ نکلنے میں
کسی کا دوش نہیں کج روی ہماری ہے
ہمارے وہموں کی ترتیب کو نہ چھیڑے کوئی
کہ اب ، حضور ! اسی میں خوشی ہماری ہے
ہر سال جنوری کے تیسرے پیر (Monday) کے دن امریکہ میں MLK کا دن منایا جاتا ہے اور پورے ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں وفاقی تعطیل ہوتی ہے۔ اس موقعے پر کمیونٹی کی خدمت اور تعلیم کیلئے مختلف پروگرام منظم کئے جاتے ہیں۔ امریکی مسلمانوں کی مختلف تنظیمیں بھی اس کارِ خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ زکوا فانڈیشن آف امریکہ، MLK کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے، ہر سال جنوری کا تیسرا ہفتہ سوشل سروسز کی مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے۔ مختلف ریاستوں میں، ہاٹ میلز، ونٹر کٹز اور ہائی جینز کٹس تقسیم کی جاتی ہیں۔ بہت سے بے گھر اور کم آمدنی والے افراد کو ان سرگرمیوں سے کافی فائدہ پہنچتا ہے۔ جوش ملیح آبادی کے الفاظ میں،
کوئی بیمار تن نہیں سکتا
خادم خلق بن نہیں سکتا
خدمت خلق فرض ہے تجھ پر
دور ماضی کا قرض ہے تجھ پر
مارچ میں، امریکی عوام نے (واشنگٹن ڈی سی)میں ایک عظیم الشان جلوس نکالا،لاکھوں کے اس اجتماع کے سامنے مارٹن لوتھر کنگ جونئیر نے اپنی مشہور زمانہ تقریر I Have a Dream کی۔ انکی اس جذبات سے بھرپور تقریر کا یہ حصہ رہتی دنیا تک کوئی بھی بھلا نہیں سکتا۔ میرا یہ خواب ہے کہ میرے چار چھوٹے بچے ایک دن ایسے ملک میں زندگی گزاریں گے جہاں انہیں ان کی جلد کے رنگ کی بنیاد پر نہیں بلکہ ان کے کردار کی بنیاد پر پرکھا جائے گا۔امید کا پتھر (اسٹون آف ہوپ)مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی اسی مشہور تقریر آئی ہیو اے ڈریم میں استعمال ہونے والا ایک طاقتور استعارہ ہے، جو ثابت قدمی، ایمان اور اس صلاحیت کی علامت ہے کہ جدوجہد اور اجتماعی عمل کے ذریعے مایوسی میں سے امید تراشی جا سکتی ہے۔ یہ تصور واشنگٹن میں واقع مارٹن لوتھر کنگ جونیئر میموریل میں نصب مجسمے کے ذریعے نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔ یہ اس بات کی بھی علامت ہے کہ شدید مشکلات کے باوجود، حوصلے اور ہمت کے چھوٹے چھوٹے اقدامات بھی بڑی اور بامعنی تبدیلی کی بنیاد بن سکتے ہیں اور انصاف اور مساوات کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ فرحت عباس شاہ بھی یہاں امید اور حوصلے کی بات کررہے ہیں۔
بلند و برتر و اعلی براے عز وجلال
اسے بھی دیکھ جو بے مائیگی ہماری ہے
خدائے غم تری تقسیم کو سمجھتے ہیں
خوشی ہے اوروں کی آذردگی ہماری ہے
تمہارے ظلم کا انجام ہونے والا ہے
ہمیں یقین ہے اگلی صدی ہماری ہے

انسانوں کی بھاری اکثریت، اچھا اور نیک کام کرنے کیلئے کسی موزوں وقت کا انتظار کرتی رہتی ہے۔ اس سلسلے میں مجھے MLK کا یہ مشہور قول بہت پسند ہے کہ صحیح کام کرنے کے لیے ہمیشہ ہر وقت صحیح ہوتا ہے۔ یہ قول انہوں نے 1964 میں اوبرلن کالج میں اپنی تقریر کے دوران کہا۔ اس بیان میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اچھے اخلاقی عمل کو کسی مناسب موقع، حالات کی سہولت یا مقبولیت کے انتظار میں مخر نہیں کرنا چاہیے، بلکہ ناانصافی کے خلاف فورا اور بے خوف ہو کر عملی اقدام کرنا چاہئے۔ کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ
کل کام جو کرنا ہے وہ آج کر ڈالو
نیک کاموں میں نہ کوئی دیر کر ڈالو
موزوں وقت کا انتظار فضول ہے
جو وقت ہے اب، اس کو ہی خاص کر ڈالو
٭٭٭

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here