کچھ اچھا بول نہیں کستے تو اپنا منہ بند رکھیں، پولیس افسر کا ٹرمپ کو مشورہ

0
212

ٹیکساس(پاکستان نیوز) ٹیکساس پولیس افسر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ اچھا بول نہیں سکتے تو اپنا منہ بند رکھیں۔ ہیوسٹن پولیس چیف آرٹ اسیویڈو کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نوجوانوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ امریکا کو آج قیادت کی جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ صدر ہیں، صدر بن کر رہیں، ٹی وی شو کے میزبان نہ بنیں۔ مسٹر پریزیڈنٹ، یہ ہالی ووڈ نہیں ہے، حقیقی زندگی ہے۔ مظاہرین جب تک پر امن رہیں گے پولیس ان کے ساتھ ہے۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن و امان کی بحالی کے لیے فوج تعینات کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامے ختم کرنے کے لیے فوج تعینات کروں گا، خطرناک گروہوں کے خطرناک حملے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہر میں بدامنی کی اجازت نہیں دیں گے، ضرورت پڑی تو دوسرے شہروں میں بھی فوج بھیجیں گے۔ ٹرمپ کے خطاب کے دوران وائٹ ہاو¿س کے باہر مظاہرین پر شیلنگ کی گئی۔ ڈیمو کریٹک گورنرز نے مظاہرین کے خلاف فوج تعیناتی کی مخالفت کی۔ گورنر الی نوائے نے کہا کہ ٹرمپ کورونا وبا کی ناکامی چھپانے کے لیے نیا ایشو لانا چاہتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here