”ستاروں کے حساب سے بچوں کا نام رکھنے کا طریقہ”

0
3395
سید کاظم رضوی
سید کاظم رضوی

محترم قارئین کرام آپ کی خدمت میں سید کاظم رضا کا سلام پہنچے اکثر احباب بچوں کے نام رکھنے کے معاملے میں پریشان پھرتے ہیں اور ان کو تسلی نہیں ہوتی نام کیسے رکھا جائے ! تو ان کیلئے ایک سادہ سا اصول بتادوں کہ نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت و اصحاب کرام کے نام آپ رکھ لیجئے بہت سے لوگ ڈراموں اور میڈیا سے متاثر بچوں کے بگڑے نام و القاب رکھ لیتے ہیں یاد رکھیں نام کا اثر شخصیت میں آتا ہی ہے اس وجہ سے بلاوجہ فیشن کی بھینٹ بچوں کو نہ چڑھائیں اور ان کے مروجہ نام رکھیں ہمیشہ خوش رہیں گے اب آتے ہیں ان بے چین والدین کی طرف جو بضد رہتے ہیں کہ بچہ فلاں تاریخ کو پیدا ہوا اس کا نام کیسے رکھا جائے تو یہ مقالہ ان سب لوگوں کی مشکلات کا سادہ سا حل ہے امید ہے قارئین کرام قدر فرمائینگے وگرنہ مفت کی چیز مل جائے تو کوء قدر نہیں کرتا جبکہ اس میں وہ چیدہ چیدہ اصول سادہ طریقہ سے بیان کردیئے گئیے ہیں اگر کسی ماہر فلکیات سے مشورہ ہی لیا جائے تو وہ ہزار پانچ سو روپے لیگا وگرنہ بھاگتے بھوت کی لنگوٹ کے موافق اپنا فون بیلنس تو کم ازکم ڈلوا ہے لیگا جو لوگ مجھے قصے سناتے ہیں اس کی روشنی میں عرض کررہا ہوں وگرنہ اس دنیا میں اچھے اور بے لوث لوگوں کی بھی کمی نہیں جو آپ کو ڈھونڈے سے مل بھی جاتے ہیں اگر بچہ 21 مارچ سے 20 اپریل کے دوران پیدا ہو تو اس کا برج حمل اور سیارہ مریخ ہو گا . ( ا . ل . ع ) میں سے کسی بھی حرف سے شروع ہونے والا نام رکھیں ،21 اپریل سے 21 مئی میں پیدا ہونے والے بچے کا برج ثور اور سیارہ زہرہ ہوتا ہے (ب و)سے شروع ہونے والا نام رکھیں ،22 مئی سے 21 جون کے دوران پیدا ہونے والے بچہ کا برج جوزا اور سیارہ عطارد ہوتا ہے،اس دوران پیدا ہونے والے بچوں کا نام (ک ق) سے شروع ہونے والے حروف سے رکھنا چاہئے، 22 جون سے 23 جولائی کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کا برج سرطان اور سیارہ قمر ہوتا ہے، ان بچوں کا نام (ح ھ)سے شروع ہونے والے حروف سے رکھنا مناسب ہوتا ہے، 24 جولائی سے 23 اگست کے بیچ پیدا ہونے والا بچہ برج اسد اور سیارہ شمس کا حامل ہوتا ہے، ان بچوں کا نام ( م ) سے شروع ہونے والے حروف سے رکھنا چاہئے، 24 اگست سے 23 ستمبر میں پیدا ہونے والے بچوں کا برج سمنبلہ اور سیارہ عطارد ہوتا ہے، ان کا نام ( پ .. غ ) سے شروع ہونے والے حروف سے رکھنا چاہئے، 24 ستمبر سے 23 اکتوبر کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کا برج میزان اور سیارہ زہرہ ہوتا ہے، ان بچوں کا نام(ر ت ط )سے شروع ہونے والے حرف سے رکھا جاتا ہے، 24 اکتوبر سے 22 نومبر میں پیدا ہونے والے بچوں کا برج عقرب اور سیارہ مریخ + پلوٹو ہوتا ہے . اس دوران پیدا ہونے والے بچوں کا نام (ن . ی)سے شروع کر کے رکھنا چاہئے، 23 نومبر سے 21 دسمبر کے دوران پیدا ہونے والے بچے کا برج قوس اور سیارہ مشتری ہو گا(ف )سے شروع ہونے والا نام رکھنا اچھا سمجھا جاتا ہے، 22 دسمبر سے 20 جنوری میں پیدا ہونے والے بچوں کا برج جدی اور سیارہ زحل بنتا ہے، اس دوران پیدا ہونے والے بچوں کا نام ( ز . ذ . ظ . ض . گ . غ . ج . خ)سے شروع ہونے والے حروف سے رکھنا چاہئے، 21 جنوری سے 18 فروری کے دوران پیدا ہونے والے بچوں کا برج دلو اور سیارہ زحل + یورنس ہوتا ہے (س . ش . ص . ث) سے شروع ہونے والا نام رکھنا چاہیئے .
19 فروری سے 20 مارچ میں پیدا ہونے والے بچوں کا برج حوت اور سیارہ مشتری + نپچون ہوتا ہے . (د . چ ) سے شروع ہونے والا نام رکھنا چاہئے، فرض کریں کہ اگر آپ کو ان میں سے کوئی نام پسند نہیں آ رہا تو جو بروج آپس میں دوست ہیں ان میں سے نام تلاش کر کے رکھ لیں . آیئے دیکھتے ہیں کہ کون کون سے برج آپس میں دوست ہیں۔
حمل …. اسد …. قوس. آپس میں دوست ہیں
ثور ….. سمنبلہ … جدی. آپس میں دوست ہیں
جوزا…. میزان ….. دلو. آپس میں دوست ہیں
سرطان .. عقرب .. حوت. آپس میں دوست ہیں .
مزید نام میں مثبت تاثیر حاصل کرنے کے لئے علم ہندسہ کی مدد لی جاتی ہے . تاریخ پیدائش کا مفرد عدد نکال کر نام رکھا جاتا ہے . مثال کے طور پر اگر ایک بچہ کی پیدائش 2016 – 01 – 26 کو ہوئی اور برج دلو بنا . اس تاریخ پیدائش کا مفرد 6+1+0+2+1+0+6+2=18 — 8+1= 9 ہوا . اب کوئی ایسا نام تلاش کیا جائے جس کا مفرد 9 ہو اور برج دلو کے حروف ( س . ش . ص . ث )سے شروع ہوتا ہو، مثال کے طور پر ( س ) سے شروع ہونے والا نام لے لیتے ہیں جیسے کہ سعید ( س 6 + ع 7 + ی 1+ د 4 ) = 18 8+1=9
نوٹ :-اگر آپ کا نام برج یا سیارے کے حساب سے نہیں یا آپ برج یا سیارے کے حساب سے نام نہیں رکھنا چاہتے تو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں کوئی بھی اچھا سا پیارا سا اسلامی نام رکھ لیں . کیونکہ ماہرین علم نجوم کے مطابق انسان پر نام کے اثرات %12 صرف تاریخ پیدائش کے اثرات %40 تاریخ پیدائش , وقت پیدائش اور مقام پیدائش کے اثرات %90 – % 100 ہوتے ہیں، اس کے ساتھ ہی اجازت دیں ملتے ہیں اگلے ہفتے آپ کے مسائل اور ان کے حل کے ساتھ اللہ پاک آپ سب کو آسانیاں عطا فرمائے اور دنیا و آخرت بخیر فرمائے آمین!
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here