واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزا نہ دینے یا ان کی درخواست مسترد کرنے کی بات میں کوئی صداقت نہیں، ترجمان نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکیوں و دیگر اوورسیز پاکستانیوں کا اپنی مادر وطن کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ پاکستانی سفارتخانہ درخواست گزاروں کو ویزوں سمیت ہر ممکن قونصلر مدد فراہم کرتا رہتا ہے، نیویارک، شکاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس کے قونصلیٹ سے بآسانی ویزا لیا جا سکتا ہے، ویزا درخواستوں پر 24 گھنٹے آن لائن کارروائی کی جاتی ہے۔