9 کروڑ افراد کی مادری زبان پنجابی ہے

0
11

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ادارہ شماریات نے ملک میں بولی جانے والی مادری زبانوں پر رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان میں 8 کروڑ 89 لاکھ افراد کی مادری زبان پنجابی ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق چار کروڑ 36 لاکھ آبادی کی مادری زبان پشتو ہے ، ملک میں 3 کروڑ 44 لاکھ آبادی کی مادری زبان سندھی اور 2 کروڑ 88 لاکھ افراد کی مادری زبان سرائیکی ہے ۔پاکستان میں 2 کروڑ 22لاکھ سے زائد آبادی کی مادری زبان اردو ہے ، ملک میں 81 لاکھ 17ہزار آبادی کی مادری زبان بلوچی جبکہ دو لاکھ 74 ہزار آبادی کی مادری زبان کشمیری ہے ۔ادارہ شماریات کے مطابق پاکستان میں 55 لاکھ 90 ہزار افراد کی مادری زبان ہندکو، 27 لاکھ 78ہزار آبادی کی مادری زبان براہوی، ایک لاکھ 16 ہزار افراد کی مادری زبان شینا، 52 ہزار 134 افراد کی مادری زبان بلتی اور 7 ہزار 466 افراد کی مادری زبان کیلاش ہے ۔ملک میں 10 لاکھ 39 ہزار کی مادری زبان کوہستانی اور 33 لاکھ 37 ہزار کی دیگر مادری زبانیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here