ٹرمپ پالیسی، ٹام سوازی کا پاکستانی کمیونٹی میں پھیلے خوف پر اظہار تشویش

0
43

نیویارک (پاکستان نیوز) کانگریس میں قائم پاکستان دوست پاکستانی کاکس کے ڈیموکریٹ سربراہ کانگریس مین ٹام سوازی نے کہا ہے کہ اس وقت ری پبلکن صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں اور دیگر اقدامات نے امریکی عوام سے لیکر معیشت، سیاست اور امریکی زندگی کے مختلف شعبوںمیں الٹ پلٹ اور غیر یقینی فضا قائم کر رکھی ہے جو افسوسناک ہے لیکن یہ صورتحال زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گی۔ صدر ٹرمپ کی مقبولیت کوئی بہت زیادہ نہیں ہے۔ ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کو محض گنتی کی چند نشستوں کی اکثریت اور سینیٹ میںبھی محض ایک دو نشستوں کی اکثریت حاصل ہے لہٰذا صدر ٹرمپ کوجلد ہی ڈیموکریٹک اراکین کانگریس کے تعاون کی ضرورت پڑے گی تو پھر ڈیموکریٹ اراکین کانگریس اپنا رول ادا کریں گے۔ کانگریس مین ٹام سوازی نمائندہ جیو/جنگ کو ایک خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے محفوظ امریکی سرحدوںاور مضبوط اور فعال امیگریشن قانون نے واضح حمایت کی اور پاکستانی کمیونٹی اور دیگر تارکین وطن میں موجود خوف و ہراس کی فضا کی تصدیق کرتیہوئے تشویش کااظہار کیا۔ انٹرویو سے قبل امریکی رکن کانگریس نے امریکا میں قائم پاک امریکا تعلقات کیلئے قائم موثر تنظیم اے پی پیک (A.P.P.A.C) کے بانی صدر ڈاکٹر اعجاز احمد کی رہائش گاہ پر منعقدہ منتخب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 30? اپریل کو واشنگٹن میں پاک امریکا تعلقات کے حو الے سے ایک اہم اجتماع منعقد کررہے ہیں جبکہ وہ اگلے چندماہ میں پاکستان کادورہ کرنے کا پروگرام بھی رکھتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی سفیر سے اپنی حالیہ ملاقات کا بھی ذکر کیا جبکہ پاک پیک کے بانی ڈاکٹر اعجازاحمد اور تنظیم کے نئے منتخب صدر ڈاکٹر اقبال پرویز نے بھی کانگریس مین کا خیرمقدم کرتے ہوئے اجتماع کے شرکائ کو بتایا کہ وہ اے پی پیک کی تنظیم کومزیدفعال انداز میںا?گے بڑھانے کا پروگرام رکھتے ہیں۔ انہوں نیقرارداد پاکستان کی سالگرہ کے حوالے سے بھی قرارداد مقاصد کے مشن اور مقاصدکا ذکر بھی کیا۔ اس موقع پر امریکی کانگریس مین ٹام سوازی نے مارچ 1940ئ میں منظور کی جانے والی قرارداد پاکستان کی سالگرہ کے موقع پر پاکستانی ا?موں کے رس سے تیار کردہ مشہور پاکستانی ریسٹورنٹ کے مینگو کیک اور سبز تحریر پر مشتمل مینگو کیک بھی کاٹا۔امریکن رکن کانگریس نے وہاں موجود نیویارک پولیس کے متعدد پولیس افسروں کے ایک گروپ سے بھی ملاقات کرکیانکی نیویارک میں امن و امان اور شہریوں کی خدمات انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ منتخب اجتماع کے شرکائ کے ساتھ تصاویر بھی کھنچوائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here