سابق سفیر جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کیلئے مضبوط امیدوار

0
71

اسلام آباد(پاکستان نیوز) سابق سفیر جلیل عباس جیلانی نگران وزیراعظم کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے۔ نگران وزیراعظم کے امیدوار جلیل عباس جیلانی وزیراعظم ہاس پہنچ گئے۔جلیل عباس جیلانی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کے مابین بھی نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے آج ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے کئی نام سامنے آئے جن میں نہ صرف سابق بیوروکریٹ اور ماہر معیشت تھے بلکہ سیاستدان بھی شامل تھے۔ جلیل عباسی جیلانی سے قبل حفیظ شیخ کا نام نگران وزیراعظم کے عہدے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا تھا۔ سابق وزیر خزانہ حفیظ شیخ بھی نگران وزیر اعظم بننے کی دوڑ میں شامل تھے۔ بیرون ملک مقیم ڈاکٹر حفیظ شیخ پاکستان پہنچے۔ سابق وزیر خزانہ 2 دن قبل کراچی پہنچے، انہوں نے پاکستان پہنچنے کے بعد ملاقاتوں کا آغاز کر دیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here