مردم شماری کا آخری ہفتہ ، ادارے کی شہریوں کو شخصی اندراج میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت

0
190

مردم شماری میں حصہ لے کر خود کو رجسٹرڈ کرائیں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں:ڈائریکٹر کی لوگوں سے اپیل

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک شہر کے مردم شماری کے ڈائریکٹر نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ آخری ہفتے کے دوران جتنا زیادہ ہو سکے مردم شماری میں حصہ لے کر خود کو رجسٹرڈ کرائیں اور ایک مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں ، ٹرمپ اور مردم شماری بورڈ نے مشترکہ لائحہ عمل اپناتے ہوئے شہریوں کی مردم شماری میں بھرپور شرکت کو یقینی بنایا ہے جس کے لیے آگاہی پروگرام ترتیب دیے جارہے ہیں تاکہ آخری دنوں میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مردم شماری کے لیے رجسٹرڈ کیا جا سکے ، واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس لاک ڈائون کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر مردم شماری کو 31 اکتوبر کی بجائے ایک ماہ قبل ستمبر میں ختم کیا جا رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here