حماس کو72فیصد فلسطینیوں کی حمایت حاصل

0
132

مقبوضہ بیت المقدس(پاکستان نیوز) معروف فلسطینی ادارے فلسطینی سینٹر فار پالیسی سروے اینڈ ریسرچ (PCPSR) کے حالیہ سروے کے مطابق فلسطینیوں کی اکثریت نے 7اکتوبر کو حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کی حمایت کی ہے ۔ سروے میں 72فیصد فلسطینیوں نے حماس کے حملوں کو درست قرار دیا جب کہ 22فیصد افراد نے اس کی مخالفت بھی کی جب کہ باقی 6فیصد افراد نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا۔ سروے کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کی مقبولیت انتہائی کم سطح پر آ چکی ہے اور سروے میں صرف11فیصد افراد نے محمود عباس کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کیا اور 89فیصد افراد نے ان سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here