ڈالر کی قیمت میں مزید9روپے سے زائد کی کمی

0
74

کراچی(پاکستان نیوز) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں گزشتہ روز ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈالرکے مقابلے میں روپے کی قدر میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا اور ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 4.19 فیصد کمی ہوئی۔ گزشتہ روز انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔ جمعرات کے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں مزید 9 روپے 79 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 223 روپے کا ہوگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here