سپریم کورٹ کے جج کے لیے پہلی بار سیاہ فام خاتون نامزد

0
149

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سپریم کورٹ کے جج کے لیے پہلی بار سیاہ فام خاتون نامزد، بطور عدالت عظمی کے جج نامزدگی کی تقریب وائٹ ہائوس میں منعقد ہوئی۔ جج کیتانجی بران جیکسن شکریے کے کلمات ادا کرتے ہوئے۔ بطور عدالت عظمی کے جج نامزدگی کی تقریب وائٹ ہاس میں منعقد ہوئی۔ جج کیتانجی بران جیکسن شکریے کے کلمات ادا کرتے ہوئے۔ صدر جوبائیڈن نے جمعے کے دن کیتانجی بران جیکسن کو عدالت عظمی کے جج کیطور پرنامزد کیا ہے، جو ایک سیاہ فام خاتون ہیں۔ ایک وقت تھا جب نسل کی بنیاد پر عدالت کے جج کے طور پر تعیناتی تو درکنار، انھیں شہریت تک کا اہل نہیں سمجھا جاتا تھا اور معاشرے میں الگ تھلگ رکھنے کے معاملے تک کی توثیق ہو جایا کرتی تھی۔ بران جیکسن کی نامزدگی کی تعارفی تقریب کے دوران، بائیڈن نے انھیں ”کثرت رائے پیدا کرنے والی شخصیت” قرار دیا۔ صدر نے کہا کہ انہیں اس بات کی عملی سمجھ بوجھ ہے کہ قانون سب امریکیوں کے لییبرابر اور مساوی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ بقول صدر، ”وہ منصفانہ سوچ کی مالک ہیں، حق اور انصاف کو سربلند رکھیں گی”۔ کیتانجی بران جیکسن کی تاریخ ساز نامزدگی کرکے دراصل بائیڈن نے اپنا ایک انتخابی وعدہ پورا کیا ہے، جب انھوں نے کہا تھا کہ عدالت کو مزید وسعت دی جائے گی، جس میں تقریبا دو صدیوں تک صرف سفید فام مرد ہی جج ہوا کرتے تھے۔ انھوں نے ایک اٹارنی کا انتخاب کیا ہے جو اعلی عدالت کی پہلی سابق ‘پبلک ڈفنڈر’ ہوں گی، وہ قانونی علمیت اورپیشہ وارانہ تجربے سے مالا مال ہیں، اور دیگر ججوں کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here