چودھری برادران کی وزیراعظم کو حکومت کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کی یقین دہانی

0
136

لاہور(پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ مطابق وزیراعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دعا گو ہوں اللہ آپ کو جلد مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ چودھری شجاعت نے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ چودھری برادران نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دلایا کہ حکومت کے ساتھ ڈٹ کرکھڑے ہیں، 14سال بعد شہبازشریف کو ہمارا خیال آگیا۔ ذرائع کے مطابق چوہدری برادران نے وزیراعظم سے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ سیاست کریں گے، عدم اعتماد کی باتیں افسانے ہیں۔دوران گفتگو وزیراعظم نے حکومت کی اہم اتحادی جماعت کی قیادت کو اپنے دورہ روس اور چین پر اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چوہدری برادران سے گفتگو میں کہا کہ بہت لوگ کہہ رہے تھے آپ روس نہ جائیں، جن سے میں نے کہا کہ اب دورہ منسوخ کرنا نامناسب ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی لاہور میں حکومتی اتحادی چوہدری برادران کے ساتھ ہونے والی ملاقات 30 منٹ سے زائد تک جاری رہی۔چوہدری برادران کی رہائش گاہ آمد پر وزیراعظم عمران خان کا استقبال پرویز الہٰی، راسخ الہٰی اور شافع حسین نے کیا۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل گئی، عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کرکے اچھا کیا، وزیراعظم آج ملاقات کیلئے نہ جاتے تو افواہیں جنم لیتیں۔ اپوزیشن میں ڈیڈلاک پڑ چکا ہے، کوئی تحریک عدم اعتماد نہیں آئے گی، حکومتی ممبران پورے ہیں کوئی ممبر کہیں نہیں جارہا ، اپوزیشن اپنے لوگوں کو دیکھے کہیں وہ ہمیں سپورٹ نہ کردیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here