پاکستان: مقامی قرض 241 کھرب روپے

0
115

کراچی(پاکستان نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں وفاقی حکومت کا مقامی قرض 829 ارب روپے اضافے کے بعد 241 کھرب 10 ارب روپے ہوگیا تاہم رجحان یہ ظاہر کرتا ہے کہ مالی سال 2021 میں قرض لینے کی رفتار گزشتہ 12 ماہ کے مقابلے کافی سست تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ نومبر 2019 میں مقامی قرض 214 کھرب 10 ارب روپے تھا جو نومبر 2020 میں 241 کھرب 10 ارب روپے تک بڑھ گیا جو 27 کھرب روپے کا اضافی ظاہر کرتا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2020 میں نومبر 2019 کے بعد سے حکومت کے مقامی قرضوں اور واجبات میں مجموعی طور پر 27 کھرب 50 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ مقامی قرضوں میں زیادہ تر، 50 فیصد سے زائد، پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ (پی آئی بیز) کے ذریعے متحرک کیا گیا تھا۔ حکومت نے نومبر 2020 تک پی آئی بی کے ذریعے 140 کھرب 33 ارب روپے حاصل کیے جو گزشتہ 12 ماہ کے دوران 18 کھرب 27 ارب روپے کا اضافہ تھا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here