فوج اور PTIمحاذ آرائی نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دیا

0
1

اسلام آباد( پاکستان نیوز)فوج اور پی ٹی آئی میں محاذ آرائی نے ملکی سلامتی کو دائو پر لگا دیا،ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلیٰ کے پی کی پریس کانفرنس سے پاکستان کی دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی،قومی سلامتی کے لیے خطرہ،ذہنی مریض،خود پسنداوراپنی ذات کا قیدی، یہ وہ کچھ سخت الفاظ ہیں جو جمعے کو پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرس میں ان کے منہ سے سنائی دیے۔پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے اس شخص کا نام نہیں لیا جس کے لیے وہ یہ الفاظ استعمال کر رہے تھے لیکن پاکستانی سیاست پر نظر رکھنے والے ہر شخص کو یہ معلوم ہو گا کہ ان کی ڈیڑھ گھنٹہ طویل پریس کانفرنس کا مرکز اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیرِ اعظم عمران خان ہی تھے۔خود عمران خان گذشتہ کئی برسوں سے پاکستانی فوج کے سربراہ (اور اب چیف آف ڈیفینس فورسز) فیلڈ مارشل عاصم منیر پر سخت الزامات لگا رہے ہیں۔اس کی تازہ مثال وہ بیان ہے جو رواں ہفتے سامنے آیا۔ تقریباً ایک مہینے بعد دو دسمبر کو جب عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کو اپنے بھائی سے ملاقات کی اجازت ملی تو پی ٹی آئی کے مطابق اڈیالہ جیل سے یہ بیان باہر آیا کہ عاصم منیر ایک ذہنی مریض ہیں جس کی اخلاقی پستی کی وجہ سے پاکستان میں آئین اور قانون مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرنس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ ان کا ادارہ سابق وزیرِ اعظم اور ان کی جماعت کے بیانیے اور ‘مسلح افواج اور اس کی قیادت پر حملوں’ سے سخت ناراض ہیں۔انھوں نے اپنی ناراضی کا اظہار کچھ ان الفاظ میں کیا کہ ‘اگر کوئی اپنی ذات، ذہن کے فریب یا خود پسندی کی سوچ کے لیے مسلح افواج اور اس کی قیادت پر حملہ آور ہوتا ہے تو ہم بھی سختی سے اس کا مقابلہ کریں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here