واشنگٹن (پاکستان نیوز)صدر بائیڈن پہلے سو روز کی کارکردگی میں اپنی جماعت اور عوام کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ، نیو پولیٹیکو مارننگ کے کیے گئے سروے میں 85 فیصد ڈیموکریٹس نے صدر بائیڈن کو اپنے سو روز کی کارکردگی کے حوالے سے اے اور بی گریڈ دیئے ۔سروے میں حصہ لینے والے 44 فیصد آزاد رائے دہندوں نے بھی بائیڈن کے لیے مثبت رائے کا اظہار کیا ، واضح رہے کہ 2017 میں اپنی 100روزہ کارکردگی کے حوالے سے ٹرمپ نے 32 فیصد لوگوں کی حمایت حاصل کی تھی جبکہ بائیڈن نے 100روزہ کارکردگی کے حوالے سے ری پبلیکن سے جڑے 14 فیصد افرادکی حمایت حاصل کی ہے ،بائیڈن کی جاب اپروول ریٹنگ 60 فیصد رہی جوکہ ٹرمپ کے مقابلے میں 12 فیصد زائد ہے ، ٹرمپ نے 48 فیصد حمایت حاصل کی تھی، سروے میں 1900رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا جس میں سے 41 فیصد نے بائیڈن کو انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے وعدے پورے کرنے ، معاشرتی تقسیم کو ختم کرتے ہوئے اتحاد کو فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ان کو اے اور بی گریڈ دیئے جبکہ 51 فیصد افراد نے اس حوالے سے بائیڈن کو سی گریڈ دیا ہے ۔