انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف آواز اٹھاتی رہوں گی، الہان عمر

0
52

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکی کانگریس کی واحد افریقی نژاد قانون ساز الہان عمر کو جب سے خارجہ امور کی کمیٹی سے ہٹایا گیا ہے تب سے وہ انسانی حقوق کے حوالے سے ریپبلکن پارٹی کیلئے درد سر بنی ہوئی ہیں۔ اپنی برطرفی کے چار مہینوں میں ہی الہان عمر نے غیر ملکی سفارتکانوں، ارکان پارلیمنٹ، بائیڈن انتظامیہ اور ڈیمو کریٹک قانون سازوں کیساتھ ملاقاتیں کر کے ریپبلکن پارٹی کے راہنمائوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ ان کی اہمیت نہ تو کم ہوئی ہے اور نہ ہی کم کی جا سکتی ہے۔ الہان عمر نے اپنے دفتر میں صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن پارتی یہ سمجھتی تھی کہ ان کو خارجہ کمیٹی سے نکال رک سزا دی گئی ہے لیکن جہاں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہونگی وہ آواز بلند کرتی رہیں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here