امریکہ نے مہنگائی پر قابو پانے کیلئے شرح سود میں 0.75 فیصداضافہ کر دیا

0
127

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکی مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.75 فیصد اضافہ کردیا۔ واشنگٹن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شرح سود میں متواتر دو مہینوں میں دوسری مرتبہ ایسا اضافہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شرح سود میں دوسری مرتبہ یہ اضافہ 1980 کی دہائی کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فیڈرل ریزرو نے قرض کی فراہمی کی رینج بھی بڑھا کر 2.25 سے 2.50 فیصد کر دی ہے۔افراط زر میں اضافے کے ساتھ ہی فیڈ نے دوسری بار کلیدی شرح سود میں 0.75 پوائنٹس کا اضافہ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here