مائیک پینس نے 2024 صدارتی الیکشن پر نظریں جما لیں

0
208

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز) سابق نائب صدر مائیک پینس 2024 میں ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے صدر کا الیکشن لڑ سکتے ہیں، اس بات کا اعلان مائیک پینس کے وائٹ ہائوس میں ایڈوائزر رہ چکے اولیویا ٹروئے نے سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انھوں نے کہا کہ مائیک پینس کافی عرصہ سے صدر مملکت کے عہدے پر نگاہیں لگائے ہوئے ہیں، میرے خیال میں 2024 ان کے لیے اچھا موقع ہے ، بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق پینس نے جنوری 2021 میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد منگل کو پہلی بار ملک کے دارالحکومت میں واپسی کی، جس پر ہاؤس ریپبلکنز کے اراکین نے انہیں بند دروازوں کے پیچھے صدر کے لیے انتخاب لڑنے پر زور دیا۔ اولیویا ٹروئے نے بتایا کہ مائیک پینس ایسا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، ہمیں یہ دیکھنا پڑے گا کہ یہ اس کے لیے کیسے کام کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here