کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی کی ڈیموکریٹ پرائمری کی دوبارہ گنتی جاری

0
203

نیویارک سٹی ( پاکستان نیوز ) کوئنز ڈسٹرکٹ اٹارنی کی ڈیموکریٹ پرائمری کی دوبارہ گنتی جاری ہے اور بدھ کے روز تک ملینڈا کاٹز کو ٹفانی کبان پر 20 ووٹوں کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ کوئنز بورو کی صدر ملینڈا کاٹز ابتدائی طورپر ہونے والی پرائمری میں ہار گئی تھی جس کے بعد انہوں نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔ جبکہ دوبارہ گنتی کے خلاف ٹفانی کبان نے عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملینڈا کاٹز نے بھی دفاع کی بھرپور تیاریاں کر لی ہیں ۔ بدھ کے روز بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تقریباً 6 ہزار ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی ، گنتی کے اختتام پر ملینڈا کاٹز کو 20 ووٹو کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ جمعرات کے روز آخری خبریں آنے تک باقی ووٹوں کی گنتی جاری تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here