جاپان میں خودکشیوں کی تعدادمیں اضافہ

0
182

 

ٹوکیو(پاکستان نیوز) اس سال اکتوبر میں جاپان میں جتنے لوگ خودکشی سے ہلاک ہوئے ہیں ان کی تعداد گزشتہ دس ماہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ اس بات کا انکشاف خودکشی کے واقعات شمار کرنے والے اداروں نے کیا ہے۔ صرف اکتوبر میں ہی 2153 خودکشیاں ہوئی ہیں جن میں اکثریت خواتین کی ہیں۔ اس کی تصدیق خودکشی روکنے کی رضاکار تنظیم نے بھی ہے جو جاپان میں ہاٹ لائن چلاتی ہے۔ اس کے سربراہ میشیکو ناکایاما کے مطابق جاپان اور جنوبی کوریا میں یہ صورتحال گھمبیر ہوچکی ہے۔ اس کی اغلب وجہ کورونا وائرس کے دوران گھر میں قید، بے یقینی، خوف اور ذہنی تناو¿ وغیرہ ہے۔ دوسری جانب جاپان کے تیزرفتار معاشرے میں لوگ ملنے کا وقت نہیں نکالتے اور ہر شخص تنہائی اور گھٹن کا شکار ہے۔ دوسری جانب پوری دنیا میں اس امر کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ آیا اس وبا سے خودکشیاں بڑھی ہیں یا نہیں۔ لیکن جاپان اور جنوبی کوریا میں کووڈ 19 کا واضح اثر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس سے قبل جاپان میں خودکشیوں کا رحجان بہت زیادہ تھا جس میں اب مزید تیزی آگئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here