اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان کے مخصوص ویزا کے حامل شہریوں کیلئے امریکہ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے انٹرویو کی شرط سے استشنیٰ کی اہلیت میں رواں سال کیلئے مزید توسیع کر دی ہے، ہر عمر کے ایسے امریکی ویزا درخواست گزار جو پہلے سے سیاحتی، کاروباری، تعلیمی یا پٹیشن کی بنیاد پر کام کاج کا امریکی ویزا رکھتے ہیں، ان کیلئے لازمی انٹرویو کی شرط ختم کر دی گئی ہے، تاہم کچھ نکات اور امریکی قانون کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے انٹرویو کیلئے بلایا بھی جا سکتا ہے۔ ماضی میں 45 برس یا اس سے زیادہ عمر کے پاکستانی شہری اس پروگرام سے مستفید ہونے کے اہل تھے جبکہ اب یہ شرط ختم کر دی گئی ہے اور ہر عمر کے افراد اہل ہیں۔