مسعود خان کیلئے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر لیگیسی ایوارڈ

0
203

واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کو سفارت کاری اور بین الاقوامی خدمات کے لیے ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر لیگیسی ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ 50کی دہائی کے وسط میں امریکن بیپٹسٹ منسٹر ،شہری حقوق کے رہنما اور کارکن ڈاکٹر مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے نام سے منسوب کیا گیا جو گزشتہ روز انسٹی ٹیوٹ فار دی ایڈوانسمنٹ آف ملٹی کلچرل اینڈ مینارٹی میڈیسن(آئی اے ایم ایم ایم )کے زیراہتمام آنجہانی ڈاکٹر مارٹن لوتھر تکنگ جونیئر کی زندگی اور میراث کے لیے31ویں انٹرنیشنل سلیوٹ کے موقع پر پاکستانی سفیر مسعود خان کو دیا گیا۔ پاکستانی سفارتخانے کے مطابق ایوارڈ کی تقریب ویلارڈ انٹر کانٹی نینٹل واشنگٹن ڈی سی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں امریکی ارکان کانگرس، سفارتکاروں کمیونٹی لیڈرز امریکی ماہرین تعلیم سمیت 150سے زائد افراد نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here