شکاگو(پاکستان نیوز) پاکستان نیوز شکاگو کے مدیر سرگم ریڈیو کے روح رواں اور کمیونٹی خدمات میں معروف عمل رانا جاوید کی تین عشروں پر محیط خدمات کے اعتراف میں سیکرٹری ریاست الی نائے جیسی وائٹ نے اہم ترین اعزاز سے نوازا ہے۔ رانا جاوید کے نام کی خصوصی لائسنس پلیٹ اور توصیفی خط کا اجراء ایسا خصوصی اعزاز ہے جو اہم ترین قومی، بین الاقوامی و ریاستی شخصیاتت ڈپلومیٹس وغیرہ کو تفویض ہوتا ہے۔ اس اعزاز کی اہم ترین مثال سر آغا خان کی ریاست الی نائے آمد پر انہیں یہ اعزاز پیش کئے جانے کی ہے۔ رانا جاوید کو اس اعزاز دیئے جانے کا فیصلہ سیکرٹری اسٹیٹ کی ایڈوائزری کونسل کے وائس چیئرمین وایگزیکٹو کمیٹی کے رکن صدر الدین نورانی کی سفارش پر اور رانا جاوید کی مثالی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ رانا جاوید کی اس اہم ترین کامیابی پر شکاگو/مڈویسٹ میں متعین قونصل جنرل طارق کریم اور ریاست کے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی اہم ترین ومقتدر شخصیات نے کثیر تعداد میں پیغامات تہنیت بالذات وبذریعہ میسیجز دیئے ہیں اور ان کے لئے نیک تمنائوں و دعائوں کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر شخصیات میں شکاگو میڈیکل سوسائٹی کے سربراہ لاہور شکاگو جڑواں شہروں کے شریک چیئرمین ڈاکٹر طارق بٹ، میئر شکاگو کی کمیونٹی انگیجمنٹ قونصل کے چیئرمین وحقوق انسانی کے علمبردار سلمان، آفتاب معروف سرجن سماجی وسیاسی راہنما ڈاکٹر مرتضیٰ آرائیں، مقتدر کاروباری وسماجی شخصیت و چیئرمینRNA کارپوریشن چوہدری منیر اختر، AFAM کے روح رواں واہم سماجی وسیاسی راہنما اختر علی، سوک کے راہنما معین الحق، ڈاکٹر سمیر شفیع کے علاوہ اہم کاروباری وکمیونٹی شخصیات رانا زاہد حمید، منصور لاکھانی، شاہد یوسف، محسن ڈاڈا، ڈاکٹر ساجد محمود، اکبر قریشی، طارق جونیجو، اشرف لاکھانی، شہباز مرچنٹ، آصف وادریہ وعامر چلیسا شامل ہیں۔ ادارہ پاکستان نیوز رانا جاوید کو اس اعزاز کی تفویض پر ا ظہار مسرت وافتخار کرتا ہے۔ اور رانا جاوید کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔